بیماری کے فائدے
اسلام ایک مکمل دین اور ضابطۂ حیات ہے۔ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جس سے متعلق اس میں ہدایت و رہنمائی نہ پائی جاتی ہو۔ صحت و تندرستی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے، لیکن اللہ کبھی کبھی اپنے بندوں کو مختلف تکالیف اور پریشانیوں میں مبتلا کرکے آزماتا ہے۔ یہ بیماریاں اسی آزمائش کا حصہ ہیں۔ چناں چہ بیمار اور بیماری سے متعلق اسلامی ہدایت و رہنمائی واضح طور پر موجود ہے۔