رمضان كى قضاء كى موجودگى ميں عاشوراء كا روزہ ركھنا
اس مادہ کے ترجمے
زمرے
مصادر
Full Description
رمضان كى قضاء كى موجودگى ميں عاشوراء كا روزہ ركھنا
[الأُردية –اُردو Urdu–]
فتوی : شعبۂ علمی اسلام سوال وجواب سائٹ
ترجمہ: اسلام سوال وجواب سائٹ
مراجعہ وتنسیق:عزیزالرّحمن ضیاء اللہ سنابلیؔ
صوم عاشوراء لمن عليه قضاء رمضان
فتوى: القسم العلمي بموقع الإسلام سؤال وجواب
ترجمة: موقع الإسلام سؤال وجواب
مراجعة وتنسيق:عزيز الرحمن ضياء الله السنابلي
:21787 رمضان كى قضاء كى موجودگى ميں عاشوراء كا روزہ ركھنا
سوال: میرے ذمہ رمضان كى قضاء کرنا باقی ہے اور ميں عاشوراء كا روزہ ركھنا چاہتا ہوں، تو كيا ميرے ليے قضاء سے قبل عاشوراء كا روزہ ركھنا جائز ہے؟
اور كيا ميں عاشوراء ،دس اور گيارہ محرم كا روزہ رمضان كى قضاء كى نيت سے ركھ سكتا ہوں، اور كيا مجھے عاشوراء كے روزے كا اجروثواب حاصل ہو گا ؟
بتاریخ2012-11-21 کو نشرکیا گیا
جواب:
الحمد للہ:
اول: جس شخص پر رمضان المبارك كے ايك يا ايك سے زيادہ دنوں كى قضاء کرنا باقی ہو وہ نفلى روزہ نہ ركھے، بلكہ وہ اپنى قضاء سے ابتدا ءكرے اور پھر بعد میں نفلى روزے ركھے.
دوم: جب وہ دس اور گيارہ محرم الحرام كا روزہ رمضان المبارك كے چھوڑے ہوئے روزوں كى قضاء كى نيت سے روزہ ركھے تو يہ جائز ہے، اور يہ اس كے ذمہ دو دن كى قضاء ہو گى، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
'' اعمال كا دارومدار نيتوں پر ہے، اور ہر شخص كے ليے وہى كچھ ہے جو اس نے نيت كى ''۔
ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميہ والافتاء ( 11 / 401 (
اور اميد ركھى جاسكتى ہے كہ آپ كو اس دن كے روزے اور قضاء كا اجروثواب حاصل ہو گا.
ديكھيں: فتاوى منار الاسلام، للشيخ محمد ابن عثيمين رحمہ اللہ ( 2 / 358 ( واللہ اعلم .
الاسلام سوال وجواب
(طالبِ دُعا: [email protected])