کیا کسبِ معاش کیلئے اکثرسفرپررہنے والا شخص رمضان کا روزہ چھوڑ سکتا ہے؟
زمرے
- فتاوي الصيام وشهر رمضان << شهر رمضان << مناسبات دورية << دراسات إسلامية
- فتاوي الصيام << الفتاوى << فقه
مصادر
Full Description
کیا کسبِ معاش کیلئے اکثرسفرپررہنے والا شخص رمضان کا روزہ چھوڑ سکتا ہے؟
[الأُردية –اُردو Urdu–]
فتوی :دائمی کمیٹی برائے علمی تحقیقات وافتاء(سعودی عرب)
ترجمہ: اسلام سوال وجواب سائٹ
مراجعہ وتنسیق:اسلام ہاؤس ڈاٹ کام
رجل كثير السفر لطلب الرزق فهل يُفطر في رمضان؟
فتوى:اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاءبالمملكة العربية السعودية
ترجمة: موقع الإسلام سؤال وجواب
مراجعة وتنسيق:موقع دارالإسلام
کیا کسبِ معاش کیلئے اکثرسفرپررہنے والا شخص رمضان کا روزہ چھوڑ سکتا ہے؟
27027:سوال: میں ایک مزدور آدمی ہوں ، کسبِ معاش کےلیے اکثر میں سفر پر رہتاہوں،اورسفر میں فرض نمازوں کو ہمیشہ جمع کرکے پڑھتا ہوں،اورماہ رمضان میں روزے کو توڑدیتا ہوں، توکیا میرا ایسا کرنا صحیح ہے ؟
Published Date: 2003-11-09
جواب:
الحمد للہ
آپ کے لیے سفر میں چاررکعت والی نماز کو قصر کرنا ، اورظہروعصر کی نماز کو کسی ایک کے وقت میں جمع کرنا اورمغرب وعشاء کی نماز کو کسی ایک کے وقت میں جمع کرنا جائز ہے ، اور اسی طرح رمضان المبارک میں سفر پر ہونے کی وجہ سے روزہ چھوڑنا بھی جائز ہے ، لیکن بعدمیں ان کی قضاء واجب ہوگی ۔
کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
﴿وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ﴾[البقرة:185]
''اورجو کوئی مریض ہویا سفر پر وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرے''۔[سورہ بقرہ:۱۸۵]
اوراللہ تعالیٰ ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .
دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 212 ) ۔
(مُحتاج دُعا:عزیزالرحمن ضیاء اللہ سنابلیؔ [email protected])