×
میلاد النبی یا وفات النبی صلی اللہ علیہ وسلم:زیر نظر ویڈیو میں پروفیسر سید طالب الرحمن حفظہ اللہ نے یہ بتلایا ہے کہ شیطان کا مکر بہت خطرناک ہے، موجودہ دور میں شیطانی مکرو فریب میں آکر کروڑوں مسلمان سّنت کی شاہراہ سے ہٹ کر مختلف بدعات کا شکار ہوگئے ہیں، انہی بدعات میں سے بارہ ربیع الاول کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش منانے کی بدعت ہے،جبکہ آپ کی پیدائش کی تاریخ کی تحدید میں علمائے کرام کا کافی اختلاف ہے اور اگر نو کے بجائے 12 کو مان لیا جائے تو ایک مسلمان کے لئے یہ کیسے زیب دیتا ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے دن خوشی کا جشن منائے۔ لہذا یہ جشن اسلام میں بدعت ہے، اور اسکااسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔