محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم،علامتیں اور تقاضے
زیرنظر مضمون شیخ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر حفظہ اللہ کی ہے جس کا عنوان"ست سمات لصدق المحبة" ہے جسے بغرض افادہ عامہ اردو قالب میں ڈھالا گیا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےمحبت سب سے بڑی اطاعت اور عظیم قربت ہے؛آپ اولاد آدم کے سردار،متقیوں کے امام،اللہ کے بندوں کے لیے بہترین قدوہ اور نمونہ،صراط مستقیم کے داعی،رسول رحمت،راہ حق پر گامزن کے لیے عظیم قائد ورہبراورسارے جہاں کے لیے بطورحجت ودلیل کے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر رسول کی اطاعت، ان سے محبت، تعظیم و توقیر ، نصرت و تائید اور حقوق کی ادائیگی کو لازم قرار دیا ہے، اور چونکہ ہر دعوے کی سچائی کے لیے دلیل اورثبوت کی ضرورت ہوتی ہے ،بنابریں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے دعوے کی ثبوت اور علامتیں ہیں جو اس پر دلالت کرتی ہیں، بندہ جس قدراس کی پاسداری کرے گا اتنا ہی زیادہ نبی سے محبت دوچند ہوتی جائے گی۔ ذیل میں ان علامتوں کو درج کیا جا رہاہے