×
زیر مطالعہ کتاب ‘‘زادِ راہ’’ در اصل کار خیر کے بعض ان طریقوں کی جانب رہنمائی کرتی ہے جن پر چل کر ایک مرد مومن اپنے لئے نیکیوں کا ذخیرہ جمع کر سکتا ہے اور انھیں آخرت کے زادِ راہ کے طور پر اللہ کے جناب پیش کر کے سر خرو اور کامیاب ہوسکتا ہے۔ یہ کتاب دو اہم ابواب پر مشتمل ہے: پہلے باب میں فاضل مؤلف نے ان اعمال کا تذکر ہ کیا ہے جنکا فیض دنیا و آخرت میں انھیں بجالانے والوں کو پہنچتا ہے جب کہ دوسرے باب میں ان اعمال کو تفصیل سے ذکر کیا ہے جن کا فیض عام ہوتا ہے اور دنیا و آخرت میں انھیں انجام دینے والوں کو تو فائدہ پہونچتا ہی ہے ساتھ ہی ان کے والدین، بچے، اہل خانہ ، محلہ ، بستی ، شہر بلکہ پورا معاشرہ اور سارے لوگ ان اعمال صالحہ کے فیض سے بہرہ ور ہوتے ہیں۔