×
دین نصرانی میں کبوتر امن وسلامتی کی علامت ہے یہی نہیں بلکہ وہ بنفسہ مقدس ہے ، توکیا دین اسلام میں بھی کبوتر کی کوئ اھمیت ہے ؟

    اسلام میں کبوترکسی خاص معنی کا رمز ہے

    هل ترمز الحمامة إلى أي معنى في الإسلام

    [ أردو - اردو - urdu ]

    الشیخ عبداللہ بن جبرین

    ترجمہ: اسلام سوال وجواب ویب سائٹ

    تنسیق: اسلام ہا ؤس ویب سائٹ

    ترجمة: موقع الإسلام سؤال وجواب
    تنسيق: موقع islamhouse

    2013 - 1434

    اسلام میں کبوترکسی خاص معنی کا رمز ہے

    دین نصرانی میں کبوتر امن وسلامتی کی علامت ہے یہی نہیں بلکہ وہ بنفسہ مقدس ہے ، توکیا دین اسلام میں بھی کبوتر کی کوئ اھمیت ہے ؟

    الحمد للہ

    ہم نے یہ سوال فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن جبرین حفظہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا توان کا جواب تھا :

    دین اسلام میں کبوتر کوکوئ خاص اورامتیازی حیثیت حاصل نہیں بلکہ کبوتر بھی ان پرندوں میں سے ہے جو اللہ تعالی نے کھانے کے لیے مباح قرار دیے ہیں اور ان کا کھانا حلال ہے ۔

    اسلام میں کبوتر نہ تو امن وسلامتی کی نشانی ہے اور نہ ہی کسی اورچيز کی ، اورہم مسلمانوں کویہی کافی ہے کہ ہم اللہ تعالی کےحکم کےمطابق زمین می‍ں عدل وانصاف قائم کریں ۔

    واللہ تعالی اعلم .

    الشیخ عبداللہ بن جبرین