رحمت و شفقت كی چند جھلكیاں
كتاب ”رحمت و شفقت كی چند جھلكیاں “كے مؤلف شیخ احمد بن عبد الرحمن الصویان ہیں ، اس كتاب میں دین كی نشرواشاعت اور تبلیغ میں نرم روی اختیار كرنے كو اجاگر كیا گیا ہے ، اور دین كی رحمت و شفقت تمام لوگوں كو شامل ہے ، اور اسی طرح معاشرتی نرمی بھی دین اسلام كا ایك اہم عنصر ہے ، نیز اس كتاب میں محبت ، اور رعایا كے ساتھ شفقت برتنے كی ترغیب دی گئی ہے ، اور عفو ودر گذر كرنے كی دعوت دی گئی ہے ، اور نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم پر دہشت گر دی اور قتل و غارت گری كی تہمت لگانے والوں پر انتہائی سلیقہ مندی اور علمی انداز میں تردید كی گئی ہے ، اور تمام واقعات كی روشنی میں آپ كو سارے جہان كے لئے رحمت بن كر آنے كی وضاحت كی گئی ہے ۔