×
زیر نطر مادّے طلباء کو پانچ لیولز(مستویات) میں ڈھائی سالہ مدّت کے دوران پڑھائے جاتے ہیں،اوریہ مادّے ایسے منہج(نصاب) پر مشتمل ہیں جواردو زبان میں نیو مسلم کو بنیادی شرعی علوم کی تعلیم دینے،اورشرعی علم سیکھنے کی ابتدا کرنے والے مسلمان کے لیے(کافی) مناسب ہیں، اس میں توحید،فقہ،حدیث ،دعوت کے مادّوں کے علاوہ مادّہ سیرت میں مکی دور سے متعلق’’ الرحیق المختوم‘‘ نامی کتاب شامل ہے۔اور یہ مادّے شہر ریاض میں واقع مکتب دعوت وتوعیۃ الجالیات،ربوہ کی طرف سے پیش کردہ شرعی کورسز برائے اردو جالیات کے ضمن میں پڑھائے جاتے ہیں۔اورجب سے یہ مادے پڑھائے جانے لگے ہیں اس( کورس )کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہےاورسن ۱۴۱۵ھ ۔1995ء سے اب تک ہزاروں طلباء فارغ التحصیل ہوچکے ہیں، اور پڑھائی کو مکمل کرلینے کے بعد طالب کوفراغت کی ایسی شرعی ڈگری(سند)سے نواز ا جاتا ہے جو اسے اپنے دیگر مسلمان( بھائیوں )کو دین کی بنیادی تعلیم دینے اورامامت وخطابت کا فریضہ انجام دینے کے قابل بناتی ہے۔